top of page

دینہ:مقامی امام بارگاہ میں منعقدہ عشرہ محرم الحرام پُرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہو گیا



دینہ (سید جواد حسین نقوی) موضع ہڈالہ سیّداں،دینہ میں انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیداں (ایڈ ہاک کمیٹی) کے زیر اہتمام نواسہ رسول(ص)حضرت امام حسین (ع) و شہدائے کربلا کی لازوال قربانی کی یاد میں منعقدہ عشرہ محرم الحرام پُرامن طریقہ سے اختتام پذیر،ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات جبکہ واپڈاسب ڈویژن دینہ2، میونسپل کمیٹی دینہ اور ریسکیو1122اور پیر میڈیکل سٹاف کے بھر پورتعاون پر خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق موضع ہڈالہ سیّداں،دینہ میں انجمن امامیہ سادات ہڈالہ سیداں (ایڈ ہاک کمیٹی) کے زیر اہتمام مقامی امام بارگاہ میں منعقدہ عشرہ محرم الحرام پُرامن طریقہ سے اختتام پذیر ہو گیا۔عشرہ محرم میں ایڈ ہاک کمیٹی کے ممبران پیر سیّد امجد حسین شاہ، سیّد اخلاق حسین نقوی، سیّد علی حسین شاہ،سیّد عمران شاہ،سیّد وسیم حیدر نقوی،سیّد جواد حسین نقوی،سیّدناصر علی شاہ اور سیّد محمد علی شاہ مست انچارج سیکورٹی سیل نے انتظامی جملہ امور کی بہتری کیلئے معاون و مدگار رہیے،حسب روایت تمام پروگراموں کو پُرامن اورسیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مقامی رضاکاروں کی ڈیوٹیاں لگا رکھیں تھیں جبکہ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت ڈی ایس پی صدر سرکل، ایس ایچ او تھانہ دینہ عامر عباس،انچارج سٹی چوکی نے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کر رکھے تھے،اے سی دینہ انزہ عباسی نے میونسپل کمیٹی تحصیل دینہ کے ٹی ایم او اُلفت شہزاد،انسپکٹر سینٹری ورکر سمیت دیگر عملہ نے جلوس کے راستوں کی صفائی کو بہتر بنانے میں اہم کردار اداء کرنے پر خراج تحسین پیش کیاجبکہ پیرا میڈیکل سٹاف اور 1122 ریسکیو ٹیم نے عزاداروں کی فرسٹ ایڈ کیلئے ہنگامی بنیاد پر بہترین انتظام کر رکھا تھا۔دریں اثنایوم عاشور کے موقع پرگرد و نواح میں چک عبدالخالق،بنگلہ اسد آباد شیخوپور، قلعہ روہتاس کی امام بارگاہوں میں روایتی جلوس شہبیہ ذولالجناح وشہبیہ علم حضرت عباس علمدار و تعزیہ بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوگئے، ہڈالہ سیّداں،دحنیالہ،سید حسین،روھتاس اور بنگلہ اسدآباد کی مرکزی امام بارگاہوں میں نماز مغربین کے فوراً بعد مجلس ِ شام غریباں برپا کی گئی اورماتمی عزادا ر وں نے اپنا الوداعی پُرسہ امام زماں علیہ السلام کے حضور پیش کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


0 comments

Σχόλια

Βαθμολογήθηκε με 0 από 5 αστέρια.
Δεν υπάρχουν ακόμη βαθμολογίες

Προσθέστε μια βαθμολογία
bottom of page