top of page

دینہ:مشکوک افرادٹرانسفارمر پر کام کرتے نظر آئیں توفوراًاپنے متعلقہ واپڈادفتررابطہ کریں۔ واپڈاکی اپیل

Updated: Dec 16, 2023

دینہ ( محمد الیاس کھوکھر ) عوام الناس سے اپیل ہے کہ مشکوک افراد ٹرانسفارمر پر کام کرتے نظر آئیں تو فوراً اپنے متعلقہ واپڈا دفتر رابطہ کریں ، ترجمان آئیسکو ، تفصیلات کے مطابق آئیسکو نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ سردی کا موسم آتے ہی بجلی کے ٹرانسفارمرز کی چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے عوام الناس سے گزارش ہے کہ اگر کسی جگہ پر دن یا رات کے وقت مشکوک افراد ٹرانسفارمر پر کام کرتے نظر آئیں تو فوراً اپنے متعلقہ واپڈا دفتر رابطہ کر کے کنفرم کر لیں ۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آئیسکو لائن سٹاف مکمل یونیفارم اور سرکاری شناخت کے ساتھ ٹرانسفارمر پر کام کرتا ہے لہٰذا مشکوک افراد کی نشان دہی اور اپنے علاقے میں نصب بجلی کے ٹرانسفارمرز کی حفاظت آئیسکو اور آپ کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ ایک ذمہ دار شہری ہونے کے ناطے آئیسکو کے ساتھ آپ کا تعاون بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں مدد گار ثابت ہوتا ہے ۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page