top of page

دینہ:مسلح ڈاکو قیوم گل کے گھر سے اسلحے کی نوک پر،1کروڑ سے زائد کے طلائی زیورات،4لاکھ کی نقدی لےاڑے


دینہ ( رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ میں ڈکیتی کی بڑی واردات ، 5نامعلوم مسلح ڈاکو گھر میں داخل ہو کر اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کے 60تولے طلا ئی زیورات اور 4لاکھ کی نقدی لوٹ کر باآسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ، ڈاکو ایک گھنٹے تک گھر میں لوٹ مار کرتے رہے ، واردات کے بعد علاقہ میں خوف وہراس ، اطلا ع ملتے ہی ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ ، ڈی ایس پی میاں جبار ، ایس ایچ او تھانہ دینہ سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ، پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے 2ٹیمیں تشکیل دے دیں ، دینہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے باعث پولیس بے بس ، شہری پریشان ۔ تفصیلات کے مطابق ہڈالی دینہ میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات 5نامعلوم مسلح ڈاکو قیوم گل ولد سخی خان کے گھر سر شام پونے سات بجے کے قریب داخل ہو گئے اور گھر کے اہل خانہ کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر میں لوٹ مار شروع کر دی جس سے ڈاکوؤں نے بڑی دلیری کے ساتھ ایک گھنٹے تک لوٹ مار کے بعد گھر میں پڑے ایک کروڑ 30لاکھ رو پے مالیت کے 60تولے طلائی زیورات اور 4لاکھ کی نقدی لوٹ کر باآسانی کے ساتھ فرار ہونے میں کامیاب ، بتایا جاتا ہے کہ ڈاکو گھر میں داخل ہو کر خود کو پولیس ملازم ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ ہم انکوائری کے لیے آئے ہیں اور ساتھ ہی گھر میں موجود گھر کے سربراہ سخی محمد کو قابو کر لیا اور سب کو ایک کمرے میں بند کر دیا ، اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ناصر محمود باجوہ ، ڈی ایس پی صدر میاں عبدالجبار ، ایس ایچ او تھانہ دینہ عمران عباس ،انچارج پولیس سٹی چوکی دینہ خضر حیات سمیت پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،ڈی پی او جہلم نے تمام معلومات کے بعد ڈی ایس پی صدر اور ڈی ایس پی آرگنائزر کرائم کی سربراہی میں 2ٹیمیں تشکیل دے دیں ، دینہ میں آئے روز ڈکیتیوں اور چوریوں کے باعث عوام کا جینا محال ہو گیا ، شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page