دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کے قریب تیز رفتار چنگ چی رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اُلٹ گیا ، 2خواتین سمیت 5افراد زخمی ، ریسکیو 1122نے طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب ٹول پلازہ پنڈوڑی کے مقام پر مسافروں سے بھرا چنگ چی رکشہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موڑ کاٹتے ہوئے اُلٹ کر کھائی میں جا گرا جس سے چنگ چی رکشہ میں سوار خواتین سمیت 5افراد شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں میں صوبیہ پروین زوجہ قدیر حسین ، ناصر عطا ولد عبداللہ حفیظ ، لیاقت علی خان ولد امان علی خان ، رمضان ولد ظفران خان شدید زخمی ہو گئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کیا ۔
Comments