دینہ(ظہیر عباس Jhelumnews.uk )دینہ میں مزدا اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں خاتون جانبحق۔ تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی جی ٹی روڈ دینہ کے مقام پر مزدا اور دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جانبحق ہو گئی۔یہ افسوسناک حادثہ لاپرواہی اور بے احتیاطی کی وجہ سے پیش آیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق 55 سالہ خاتون کی شناخت تسلیم زوجہ حنیف کے نام سے ہوئی جو کہ ککروٹ تحصیل سرائے عالمگیر کی رہائشی ہے۔ڈیڈ باڈی کو رورل ہیلتھ سینٹر دینہ منتقل کر دیا گیا۔
top of page
bottom of page
Comments