top of page

دینہ:مریم نوازصوبہ پنجاب کی آئرن لیڈی ثابت ہوں گی۔پنجاب ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا۔بلال اظہر کیانی اورچوہدری فرخ الطاف ضلع جہلم کی تقدیربدل کررکھ دیں گے۔چودھری ندیم اختر آف مدوکالس

دینہ ( ادریس چودھری)مریم نواز شریف صوبہ پنجاب کی آئرن لیڈی ثابت ہوں گی ان کے دور حکومت میں پنجاب ایک مرتبہ پھر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا پچھلی حکومت جو کہ بزدار حکومت کہلاتی تھی اس نے صوبہ پنجاب کا بیڑا غرق کر دیا ایم این اے بلال اظہر کیانی اور چوہدری فرخ الطاف ضلع جہلم کی تقدیر بدل کر رکھ دیں گے چوہدری ندیم خادم بھی الیکشن ہارنے کے باوجود عوام کی خدمت میں پیش پیش ہوں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ نون یونین کونسل مدو کالس تحصیل دینہ کے صدر چودری ندیم اختر آف مدوکالس نے گزشتہ روز جہلم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ محترمہ مریم نواز صاحبہ کا صوبہ پنجاب کا چیف منسٹر بننا نیک شگون ہے وہ اپنے والد قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف اور صدر مسلم لیگ نون و متوقع وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے زیر سایہ اپنے اپنی بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گی اور اپنی کارکردگی کے بل بوتے پر مخالفین کے منہ بند کر دیں گی پاکستان کی 76 سالہ دور میں ایک نئی اور منفرد تاریخ رقم ہو گئی ہے بھرپور سیاسی جدوجہد محنت اور کیندو بند قید و بند کی صحبتیں برداشت کرنے والی پاکستان کی آئرن لیڈی مریم نواز نے صوبہ پنجاب کی بڑی ذمہ داری سنبھالی ہے مریم نواز سے عوامی توقعات بہت زیادہ ہیں دیکھنا یہ ہوگا کہ وہ وفاقی حکومت کی طرف سے ملنے والے کم و بیش 1100 ارب روپیہ پنجاب کا حصہ کس طرح استعمال کرتی ہیں اور صوبائی وسائل میں کیسے اضافہ کرتی ہیں مگر امید رکھنی چاہیے کہ وہ اپنے چچا سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف سے بھی بہتر وزیراعلی ثابت ہوں گی چوہری ندیم نے کہا ضلع جہلم سے منتخب ہونے والے ایم این اے بلال اظہر کیانی بلال اور چوہدری فرح الطاف پر اب بھاری ذمہ داری عائد ہو گئی ہے بالخصوص تحصیل دینہ میں سوئی گیس کی فراہمی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا قیام عدالتوں کا قیام ،اوور ہیڈ برج جیسے منصوبے فوری شروع کرنا ہوں گے پہلے بھی عوام کو ان منصوبوں کے بارے میں صرف خواب بی دکھائے جاتے رہے ہیں انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ نون ضلع جہلم کے مایا ناز رہنما چوہدری ندیم خادم الیکشن ہارنے کے باوجود مسلم لیگ نون کا اثاثہ ہیں انشاء اللہ تعالی وہ بھی پنجاب حکومت مسلم لیگ نون کو ملنے کے بعد لوگوں کی بھرپور خدمت کریں گے۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page