top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:مرحوم میاں محمد عاشق کی نماز جنازہ کل بروز سوموار صبح 10بجے مفتیاں دینہ میں ادا کی جائے گی

دینہ( رضوان سیٹھی سے) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق علالت کے باعث 59 سال کی عمر میں مفتیاں دینہ میں انتقال کر گئے ، مرحوم میاں عاشق حسین علالت کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال جہلم میں زیر علاج تھے اس سے قبل راولپنڈی ہسپتال میں زیر علاج تھے مرحوم کی وفات کی خبر ملتے ہی مسلم لیگی کارکنوں کی کثیر تعداد رہائش گاہ مفتیاں دینہ پہنچنا شروع ہو گئی ، مرحوم سچے مسلم لیگی تھے ۔ مرحوم میاں محمد عاشق کی نماز جنازہ کل بروز سوموار صبح 10بجے مفتیاں دینہ میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کی معروف شخصیت میاں محمد وارث کے صاحبزادے میاں محمد عارف ، میاں محمد طارق کے چھوٹے بھائی ، میاں علی ، میاں عمر ، میاں عثمان کے والد محترم مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں محمد عاشق 59سال کی عمر میں علالت کے باعث مفتیاں دینہ میں انتقال کر گئے ، مرحوم چند ماہ سے علالت کے باعث راولپنڈی ہسپتال میں داخل تھے اور آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں بھی زیر علاج تھے کہ بیماری سے لڑتے لڑتے اپنی جان کی بازی ہار گئے ، مرحوم میاں محمد عاشق سابق ایم پی اے، مہر محمد فیاض کے قریبی دوست بھی تھے ، مرحوم میاں محمد عاشق ایک سچے مسلم لیگی تھے مشکل دور میں بھی مسلم لیگ (ن) کے شانہ بشانہ رہے اور پارٹی نہ چھوڑی ، ان کی وفات کی خبر ملتے ہی مسلم لیگی ورکروں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور ان کی رہائش گاہ مفتیاں دینہ میں پہنچنا شروع ہو گئے، مرحوم میاں محمد عاشق کی نماز جنازہ کل بروز سوموار صبح 10بجے مفتیاں دینہ میں ادا کی جائے گی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page