top of page

دینہ:مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک پر پتھر ، گرین لائن ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کے قریب گرین لائن ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ، نامعلوم افراد نے مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک پر پتھر رکھ کر فرار ہو گئے ، پولیس نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب ترکی جوڑ کے مقام پر مارگلہ اسلام آباد سے کراچی جانے والی گرین لائن ٹرین خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی ، نامعلوم افراد نے ترکی جوڑ کے مختلف مقامات پر ریلوے ٹریک پر بھاری پتھر رکھ دیے تاکہ ٹرین حادثے کا شکار ہو جائے مگر ڈرائیور کو بروقت علم ہونے پر ٹرین کو روک لیا گیا ، ٹرین میں ریلوے پولیس راولپنڈی کے اے ایس آئی علی اختر بھی ساتھ تھے اور ریلوے پولیس جہلم چوکی کے انچارج ساجد حسین شاہ بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے پولیس تھانہ سوہاوہ میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی تلاش شروع کر دی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page