top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:محکمہ زراعت کے ریٹائر آفیسر عبدالرؤف علالت کے باعث ریتلی میں انتقال کر گئے ،



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ کے نواحی علاقہ کی معروف شخصیت محکمہ زراعت کے ریٹائر آفیسر اور عبدالقدوس ، جواد احمد ، جنید احمد کے والد محترم عبدالرؤف علالت کے باعث ریتلی میں انتقال کر گئے ، مرحوم انتہائی ملنسار اور اچھی شخصیت کے مالک تھے ، نماز جنازہ شام 6بجے ریتلی میں ادا کی گئی جس میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، بعد ازاں مرحوم عبدالرؤف کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے نواحی علاقہ ریتلی کی معروف شخصیت محکمہ زراعت کے ریٹائر آفیسر اور عبدالقدوس ، جواد احمد اور جنید احمد کے والد محترم علالت کے باعث ریتلی میں انتقال کر گئے ، مرحوم نے عرصہ دراز تک محکمہ زراعت میں اپنی خدمات سر انجام دیں اور انتہائی اچھی شخصیت کے مالک تھے ، مرحوم عبدالرؤف کی نماز جنازہ آبائی گاؤں ریتلی میں ادا کی گئی ، نماز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیاسی ، سماجی ، کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، بعد ازاں مرحوم عبدالرؤف کو سینکڑوں سو گواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔


0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page