top of page

دینہ (محمد نبیل حسن )ڈومیلی شہر میں دوکانداروں کی اجارہ داری اور بدمعاشیاں عروج پر،انتظامیہ خاموش تماشاہی غریب عوام کا کوہی پرسان حال نہیں،سبزیوں پھلوں کے من مانے ریٹ وصولی جاری

دینہ (محمد نبیل حسن )ڈومیلی شہر میں دوکانداروں کی اجارہ داری اور بدمعاشیاں عروج پر،انتظامیہ خاموش تماشاہی غریب عوام کا کوہی پرسان حال نہیں،سبزیوں پھلوں کے من مانے ریٹ وصولی جاری،ڈومیلی کے دوکاندارپھیری والوں کو کم ریٹ پر اشیاء فروخت کرنے سے روکنے لگے۔تفصیلات کیمطابق رمضان کاآخری عشرہ جاری ہے تاحال سبزیوں پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول نہ کیاجاسکا۔ڈومیلی شہر اور مضافاتی علاقہ میں دوکانداروں نے سرعام بدمعاشی شروع کر دی۔اپنی مرضی کے ریٹ لگا کر رمضان کے مہینے میں لوٹ مار کر رہے ہیں اگر ان سے کوہی سوال پوچھے تو آگے سے مارنے مرنے پر آجاتے ہیں۔ جبکہ سوزوکی پر سبزی فروٹ بیچنے والوں کو روکا جاتا ہے اور انکی گاڑیوں کو روکنے پر انکے ساتھ بھی بدمعاشی شروع کر دی جاتی ہے جو دوکاندار اشیائے خوردونوش کی چیزیں 400 روپے کلو فروخت کرتے ہے وہی سوزوکی والے 100 یا150 سو میں فروخت کرتے ہیں انکوروکا جاتاہے۔ اور کہاجاتا ھے کہ آپ اس ریٹ پرفروخت نہ کرو۔سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ کیا وہ کماہی نہیں کر رہے یا انکو منافع نہیں ہورہا ایسا ہرگز نہیں وہ رمضان میں جائزمنافع کما رہے ہے اسی طرح رکشہ ڈرائیورں نے بھی ایسا ہی کام کر رکھا یے سابقہ اے سی سوہاوہ نے ترس کھا کر اجازت دی تھی کہ عید کے ایک سائیڈ پر ریڑیاں لگا لیں لیکن اب دونوں سائیڈزپر رھیڑیاں ہونے کی وجہ سے عید کیلیے آنے والے شہریوں کیلیے رستہ بند ہو گیا ہے اورشدید مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے انتظامیہ اس کا نوٹس لے اور ان بدمعاشوں اور اجارہ داروں کو روکے اور غریب عوام کا پرسان حال بنے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page