top of page

دینہ (محمد نبیل حسن) تھانہ ڈومیلی پولیس کی کامیاب کاروائی،ایک ملزم گرفتار۔دوران گشت ملزم سے چرس برآمد مقدمہ درج مزید تفتیش جاری

دینہ (محمد نبیل حسن) تھانہ ڈومیلی پولیس کی کامیاب کاروائی،ایک ملزم گرفتار۔دوران گشت ملزم سے چرس برآمد مقدمہ درج مزید تفتیش جاری۔ملزم کو کربک روڈ سے مشکوک جان کر تلاشی لینے پر چرس برآمد ہوئی۔تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز تھانہ ڈومیلی پولیس کربک روڈ پر گشت پر تھی اسی دوران ایک ملزم آیاجو پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی۔پولیس نے مشکوک جان کر پکڑ لیا۔تلاشی لینے پر 540 گرام چرس برآمد ہوئی۔ملزم کی شناخت عامرشہزاد ولد محمدجمیل سکنہ رسول پور سے ہوئی۔پولیس نے چرس کے دو الگ الگ نمونے بنالیے جبکہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔اس موقع پر ایس ایچ او چوہدری افضل کاکہناتھا علاقے کوجرائم پیشہ عناصر سے نجات دلوائیں گے۔بلاتفریق کاروائیاں جارہی رہیں گی۔

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page