دینہ(پروفیسر خورشید علی ڈار)محمد سہیل اشرف ایم او آئی اینڈ ایس نے سعدیہ ڈوگر اسسٹنٹ کمشنر دینہ و چیف آفیسر بلدیہ دینہ گلشن نورین کے احکامات کی روشنی میں جی ٹی روڈ پر قائم گرین بیلٹ کو اس قدر خوبصورت اور دیدہ زیب بنا دیا ہے کہ اس کی مماثلت اسلام آباد کے کسی حصے سے دی جا سکتی ہے بلاشبہ مزکورہ آفیسر دن رات جی ٹی روڈ دینہ اور منگلا دوڈ دینہ کی صفائی کے متعلق متحرک رہتے ہیں ان کی موجودہ کاوش کو ڈی سی جہلم اعتراف کر چکے ہیں شہر کی صفائی کے سلسلے میں جس میں خاص کر کے منگلا روڈ اور جی ٹی روڈ شامل ہیں ایک انتہائی معیاری ٹریکٹر حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے صفائی کا نظام انتہائی بہتر ہو چکا ہے سماجی زعماء دینہ نے محمد سہیل اشرف ایم او آئی اینڈ ایس کی شب وروز محنت کو سراہا ہے اور توقع کی ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی اسی طرح مستقبل میں بھی ادا کرتے رہیں گے
Comments