top of page

دینہ:محلہ معصوم شاہ میں48 سالہ نورین نامی خاتون کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

دینہ (نثاراحمد مغل ۔سہیل احمد قریشی۔ Jhelumnews.uk ) دینہ میں دن دیہاڑے قتل کی لرزہ خیز واردات،نامعلوم ملزمان نے 48سالہ خاتون کو محلہ معصوم شاہ دینہ میں فائرنگ کر کے قتل کر دیا ، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب،تفصیلات کے مطابق48 سالہ خاتون جس کا نام نورین زوجہ سلیم سکنہ محلہ معصوم شاہ دینہ ہے،جس کے اپنے خاوند کے ساتھ اختلافات چل رہے تھے، آج بروز جمعہ نورین گلی میں جا رہی تھی کہ پیچھے سے نامعلوم ملزمان نے ااندھا دھند آتشین اسلحہ سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ذرائع کے مطابق مقتولہ کی ایک سترہ سالہ بیٹی اور آٹھ سالہ بچہ بتایا جاتا ہے مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی نورین اختر کو فوری طورپر رورل ہیلتھ سنٹر دینہ پہنچایا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لا کر اپنے خالق حقیقی سے جاملی،مقامی پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے اعلاقہ کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ،اس لرزہ خیز واردات کی اطلا ع ملتے ہی اہل علاقہ میں خوف پھیل گیا عوامی سماجی حلقوں نے ارباب اختیار سے مطا لبہ کیا کہ دینہ میں بڑھتی ہوئی جرائم کی شرح پر قابو پایا جائے جبکہ دینہ میں آئے روز دن دیہاڑے چوریاں،ڈکیتیاں، قتل ہو رہے ہیں جوکہ ضلعی انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page