دینہ( ظہیر عباس Jhelumnews.uk ) لیاقت ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن دینہ میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لیے سیوریج اسکیم کا آغاز کر دیا گیا ہے، ڈسپوزل اسٹیشن کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے جس کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ ان علاقوں کے سیوریج کے مسائل کو حل کیا جاسکے یہ بات ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق نے اقبال ٹاؤن دینہ میں واٹر ڈسپوزل سٹیشن کے جاری کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران نے ڈی سی جہلم کو پراجیکٹ بارے تفصیلی بریفنگ دی
top of page
bottom of page
Comentários