top of page

دینہ:لہڑی نیچر پارک عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل،جھولے ٹوٹ گئے ،پنجروں سے قیمتی جانور اور پرندے غائب، قدرتی جھیل گندگی سے اٹ گئی۔۔۔رپورٹ: ربنواز گوندل www.Jhelumnews.uk

Updated: Jan 4

دینہ(رپورٹ: ربنواز گوندل) تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے درمیان میں 1985 میں کئی ایکڑ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے بنایا گیا لہڑی نیچر پارک عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل جھولے ٹوٹ گئے پنجروں سے قیمتی جانور اور پرندے غائب قدرتی جھیل گندگی سے اٹ گئی۔تفصیلات کے مطابق دینہ اور سوہاوہ کے قریب جی ٹی روڈ پر محکمہ جنگلات کی جانب سے کرڑوں روپے کی لاگت سے کئی ایکڑ پر بنایا گیا لہڑی نیچر پارک محکمہ جنگلات اور حکومت پنجاب کی عدم توجہی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو گیا ہے لہڑی پارک میں قدرتی جھیل بھی ہے جو پوٹھوہار کی خوبصورت جھیلوں میں سے ایک ہے یہاں پورے پاکستان سے سیاح آتے تھے اور قیام بھی کرتے تھے۔لہڑی نیچر پارک میں جگہ جگہ سمال چڑیا گھر بھی بنائے گئے تھے جہاں ہر رنگ و نسل کے قیمتی پرندوں اور جانوروں کو رکھا گیا تھا جو اب غائب ہو چکے ہیں اور ان کی جگہ کھنڈرات اور کچرا ہی نظر آتا ہے۔لہڑی پارک تحصیل سوہاوہ اور دینہ کا واحد تفریح مقام ہے جہاں بچوں کے لیے جھولے بھی لگائے گئے تھے جو ٹوٹ چکے ہیں اور کشتی رانی بھی ہوتی تھی جن میں بچے بیٹھ کر جھیل کی سیر کرتے تھے۔سابق وزیروں سمیت اہم شخصیات بھی اس پارک کا دورہ کر چکی ہیں لیکن لہڑی نیچر پارک دن با دن زبو حالی کا شکار ہو رہا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page