دینہ میں چند یوم قبل جی ٹی روڈ پر ہونے والے لڑائی جھگڑے کے معاملہ میں مزید پیش رفت، دینہ پولیس نے مزید تین ملزمان گرفتار کر لئے۔ ایس ایچ او دینہ محمد عمران اور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ابھی تک کل 12 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں، ملزمان سے واقعہ میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ ایک عدد رائفل223 بور معہ روند، دو عدد پسٹلز 30 بور معہ روند اور ایک عدد پسٹل 09 ایم ایم معہ روند برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دینہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عنایت خان گروپ کے 6 ملزمان جبکہ بابا فیاض گروپ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ دینہ پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے بابا فیاض گروپ کا ایک ملزم منور اقبال گرفتار اور عنایت خان گروپ کے دو ملزمان منور حسین اور محمد اقبال کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دونوں گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر پیش آیا تھا، واقعہ میں موجود دونوں بسیں پولیس کی تحویل میں ہیں، مقدمہ درج کر کے میرٹ پر تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے گا۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments