top of page

دینہ! لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا۔ نامعلوم شخص اسلحے کی نوک پر موٹر سائیکل نقدی موبائل فون چھین کر فرار

ڈومیلی(محمدنبیل حسن+شیخ انیس)عید قریب قریب،چوری ڈکیتیوں میں آٸے روزاضافہ،شہری غیرمحفوظ،ڈی پی او جہلم ہمیں تحفظ فراہم کرے،چوریوں ڈکیتیوں پر قابوپاٸے،آٸے روز چوریوں ڈکیتیوں میں اضافہ تشویش ناک ہے،ہم نقدی،موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیإ سے محروم ہوجاتے۔شہری،تفصیلات کیمطابق دینہ سوہاوہ ڈومیلی اور گردونواح میں عید قریب آتے ہی عیدی لگانے کیلیے چوری اور ڈکیتیوں کی وارداتوں میں آۓ دن اضافہ ہونے لگا۔پولیس شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام نظر آرہی ہے۔شہری غیر محفوظ ہوگٸے۔شہری قیمتی اشیٕا سے محروم ہونے لگے۔گزشتہ روز دینہ کے علاقہ ڈومیلی موڑ کے قریب شہری کو نیکی کرنا مہنگاپڑھ گیا۔شہری نے موٹرسائيکل کربک کے رہائشی کو ہاتھ دیااور موٹرسائيکل پر لیفٹ لی کچھ فاصلے پر جاکر جس نے لیفٹ کی اس نوجوان نے موٹرسائيکل مالک کو روکنےکا بولا بعد ازاں پسٹل نکال لیا۔جس پر موٹرسائيکل مالک نے روک لیا۔اور نوجوان نے موٹرسائيکل مالک سے موٹرسائيکل،اے ٹی اے کارڈ،نقدی موبائل فون اور قیمتی اشیإ لے کررفوچکر ہوگیا۔متاثرہ شخص نے تھانہ دینہ میں درخواست دی جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیا۔اس سے قبل جنڈالہ،دینہ بیکری،کوہالی میں بکری چوری اور دیگر واردات ہوچکی ہیں۔شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے مطالبہ کیاہے کہ شہریوں کے تحفظ کیلیے اقدامات اٹھاٸیں ان چوروں کو گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دلواٸی جاٸے۔شہریوں میں شدید تشویش کی لہر دوڑ گٸی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page