top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ لاکھوں روپے مالیت کی شراب سے بھرا ہواکنٹینر پکڑ لیا گیا ہزاروں بوتل شراب برآمد ملزمان گرفتار


دینہ(سہیل انجم قریشی Jhelumnews.uk ) انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ اے ایس آئی صداقت علی اور ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی، راولپنڈی سے لاہور جانے والی لاکھوں روپے مالیت کی شراب سے بھرا ہوا کنٹینر پکڑ لیا ہزاروں بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔شہریوں کا انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ کو خراج تحسین۔تفصیلات کے مطابق انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ صداقت علی اور ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے شراب کی بوتلوں سے بھرا کنٹینر نمبری XA- 775 پکڑ کر 13260 بوتل شراب برآمد کر لی، ملزمان عتیق اور نبیل کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا اس موقع پر ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، ڈی پی او جہلم نے انچارج پولیس چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کو شاباش دی تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعام دینے کا اعلان بھی کیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page