top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ : قربانی کا بیل بپھر گیا عید کی خریداری کے لیے آنے والے کئی افراد کو ٹکریں مار کر زخمی کردیا

دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk ) دینہ میں قربانی کا بیل بپھر گیا ، مین بازار میں عید کی خریداری کے لیے آنے والے متعدد مرد و خواتین کو ٹکریں مارکر شدید زخمی کر دیا جبکہ دیگر لوگوں نے دوڑ کر اپنی جانیں بچائیں ، بپھرا ہوا جانور جی ٹی روڈ پر گاڑی کے ساتھ ٹکرانے کے بعد بھاگ دوڑا ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق عید کی آمد آمد دینہ میں قربانی کا بیل بپھر گیا اور مین بازار دینہ میں داخل ہو گیا جہاں دور دراز علاقوں سے شہری خریداری کے لیے بازار آئے ہوئے تھے کہ بپھرے بیل نے سب کی دوڑیں لگا دیں اور متعدد مرد و خواتین کو ٹکریں مار کر شدید زخمی کردیااور جی ٹی روڈ پر گاڑی کے ساتھ جا ٹکرایا جہاں پر زخمی حالت میں بھاگ دوڑا ، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page