top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ!قتل یا نشئی. جی ٹی روڈ تین پورہ نالہ پنڈ جاٹہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد


دینہ (رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) دینہ کے قریب جی ٹی روڈ تین پورہ نالہ پنڈ جاٹہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ، قریبی لوگوں نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع کی ، 50سالہ شخص شکل سے نشے کا عادی لگتا تھا ، ریسکیو 1122نے ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا ، پولیس تھانہ دینہ نے رپورٹ درج کر لی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ کے قریب جی ٹی روڈ تین پورہ نالہ پنڈ جاٹہ سے 50سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ، گزرتے ہوئے قریبی لوگوں نے دیکھ کر پولیس تھانہ دینہ کو اطلاع کی جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضہ میں لے لیا ، ریسکیو 1122نے 50سالہ شخص کی ڈیڈ باڈی کو ہسپتال منتقل کیا جہاں 50سالہ شخص پوسٹمارٹم کے بعد امانتاً دفن کر دیا ، بتایا جاتا ہے کہ ملنے والی لاش شکل سے نشے کا عادی لگتا تھا ، پولیس تھانہ دینہ نے رپو رٹ درج کر کے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page