top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ!فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت پر مسلم علماء کا عملی کردار باعث تشویش ہے افتخار بٹر

دینہ( پروفیسر خورشید علی ڈار)

فلسطین پر اسرائیلی ظلم و بربریت پر مسلم علماء کا عملی کردار باعث تشویش ہے افتخار بٹر

معصوم بچوں کی شہادتیں خواتین کی گرفتاریاں لیکن اہل ایمان صرف مذمت تک محدود کیا قبلہ اول مسجد اقصیٰ کی ضرورت اور پاسبانی فلسطینیوں پر ہی فرض ہے نفسا نفسی نے ہمیں بےحس بنا دیا ہے امریکہ اور دیگر مغربی ممالک نے 1948 سے لے کر اب تک اسرائیل کا ساتھ دیا غزا پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے اور آئے دن نہتے فلسطینیوں پر خوفناک بمباری پر مغرب سے کوئی ملک بات کیوں نہیں کرتا ہسپتالوں اور آباری پر جو بمباری ہوئی اس پر مسلم ممالک بھی کوئی ردعمل نہیں دے رہے ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما چوہدری افتخار بٹر نے میڈیا کے نمائندوں سے کیا اس موقع پر حاجی غلام حسین چوہدری قیوم اور دیگر احبابِ بھی موجود تھے افتخار بٹر نے مزید کہا فلسطین کی آزادی کے لیے ہم سب کو یکجہتی کے ساتھ عملی اقدامات کرنا ہونگے یہ وقت ہے کہ علماء کرام قرآنی آیات سے یہود ونصاریٰ کے مذموم مقاصد پر قوم کو آگاہی دیں مغربی ممالک مسلم ممالک کو تفرقات پھیلا کر برباد کر رہے ہیں ہم نے کتاب مبین سے دوری اختیار کر لی ہے اہل قلم اہل ایمان حق بات اس وقت لکھ سکیں گے جب وہ خود سچ پر کاربند ہونگے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page