top of page

دینہ! علاقے کے لیے خوشخبری ۔منارہ پلی سے بوہڑیاں تک نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو گیا


دینہ (عرفان محبوب Jhelumnews.uk ) عوام کے لئے خو شخبری منارہ پلی سے بوہڑیاں نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ، سابق چیرمین یوسی مغل آباد حاجی چوہدری لہراسب کے صاحبزادے عوامی سماجی سیاسی نوجوان لیڈر یونین کونسل مغل آباد کے گاؤں جوئیاں کے رہائشی چوہدری توقیر عباس کی کاوشیں رنگ لے آئیں عوا م کیطرف سے قائد تعمیر جہلم چوہدری فرخ الطاف سابق ایم این اے کا شکریہ ؛ تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ کی یونین کونسل میں بوہڑیاں روڈ جو کہ انتہائی خستہ حالی کا شکار تھی سڑک پر پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا تھا جگہ جگہ گہرے گڑھے بن گئے تھے بارش کے موسم میں سڑک دریا کا منظر پیش کر رہی ہوتی عوامی مسلہ کو مد نظر رکھتے ہوئے علاقہ کے نوجوان سیاسی رہنما صدر مسلم لیگ ن دینہ و سوہاوہ و صدر پی پی 25 چوہدری توقیر عباس اور میاں محمد شفیق سابق کسان کونسلر ہمراہ ٹیم قائد تعمیر جہلم چوہدری فرخ الطاف سابق ایم این اے کوعلاقہ کا یہ گھمبیر مسلہ بتایا تو انہوں نے فوری عوامی مسلہ حل کرنے کی حامی بھر لی ،اسطرح آج بوہڑیاں روڈ کی تعمیر کا آغاز ہوگیا اس موقعہ پر چوہدری توقیر عباس نے ہمراہ ٹیم قاسم تیمور جٹ یوکے،چوہدری احتشام الحسن ،زین العابدین بٹ،چوہدری زیشان اشفاق ایڈوکیٹ،چوہدری عون طارق،میاں عمر ہمدانی اور میاں محمد شفیق نے سڑک کی تعمیر کے لئے آنے والا مٹیریل چک کیا اس موقعہ پر عوام میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے کہ بوہڑیاں روڈ کی تعمیر سے انکا درینہ مسلہ حل ہو جائے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page