دینہ (عرفان محبوب سے )دینہ کی یونین کونسل مغل آباد کے رہائشی ملک سجاد حسین ،ملک اسد علی کے والد محترم ملک مظفر علی کی پہلی برسی کے موقعہ پر تاج محل مارکی بوہڑیاں میں فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ،فری آئی کیمپ میں تقریبا 150 سے زائد آنکھوں کے مریضوں کا جدید ترین مشینری سے ٹیسٹ کئے گے ان مریضوں میں سے تقریبا 15 آنکھوں کے مریضوں کا فری آپریشن کیپٹن معظم علی شہید ہسپتال جہلم میں کیا جائے گا ،اس موقعہ پر ملک سجاد حسین اور ملک اسد علی نے کہا کہ یہ کیمپ ہمارے والد محترم ملک مظفر حسین کی پہلی برسی کے موقعہ پر انکے ایصال ثواب کے لئے لگایا گیا یہ فری آئی کیمپ کیپٹن معظم علی شہید ویلفئیر ہسپتال جہلم کی ٹیم نے انتہائی احسن طریقے سے کامیاب کیا ہم لیڈی ڈاکٹر مس ارباب یسین اور انکے ساتھ کیمپ میں موجود ٹیم کے مشکور ہیں کہ اتنے زیادہ مریضوں کو انہوں نے انتہائی زمہ داری سے چیک کیا اور ہم کیمپ کو کامیاب بنانے کے لئے محترم ملک مہدی حسن ،ملک ناصر حسین اور ملک عنصر علی سمیت جنہوں نے بھی اس نیک کا م کو بخیرو خوبی سر انجام دینے کے لئے کوشش کی اور خاص طور پر ہم ملک بردران تاج محل مارکی کے اونر محترم حاجی عبدالغفار اور محترم عرفان ستی کے بھی شکر گزار ہیں۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک ہمارے والد مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ہماری اپنے والد صاحب کے ایصال کے لئے اس کاوش کو قبول کرے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments