top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (عرفان محبوب )تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی اہم کارروائی، گاڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ فورڈ ڈالا برآمد کر لیا

دینہ (عرفان محبوب )تھانہ منگلا کینٹ پولیس کی اہم کارروائی، گاڑی چوری کے مقدمہ میں ملوث خطرناک ملزم گرفتار کر کے چوری شدہ فورڈ ڈالا برآمد کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ کے علاقہ جلو چک کے رہائشی محمد اختر نے منگلا کینٹ پولیس کو اطلاع دی کہ رواں سال 23 فروری کی رات کو اس کی گاڑی فورڈ ڈالا گھر کے باہر سے چوری ہو گیا ہے۔ ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ محمد علی اسد اور ٹیم نے شب و روز محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے ملزم محمد عمران ساکن علی پور چٹھہ کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا، ملزم کی نشاندہی پر شہری کا ساڑھے نو لاکھ روپے مالیت کا فورڈ ڈالا برآمد کر لیا۔ مدعی مقدمہ محمد اختر نے ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ اور پولیس تھانہ منگلا کینٹ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جبکہ ڈی پی او جہلم نے ایس ایچ او منگلا کینٹ اور ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور جرائم کی بیخ کنی سے ہی محفوظ جہلم کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page