دینہ(رانا عاصمJhelumnews.uk)معزز عدالت کے جج شہباز حسینASJصاحب جہلم نے منشیات کے مقدمہ نمبر23/ 157 بجرم CNSA 9-(i)3C تھانہ دینہ کا فیصلہ سنا دیا،مجرم عاطف رفیق نے منشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرم عاطف رفیق کو09سال قید سخت اور80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرم کو رواں سال میں منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا ، دینہ پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان
top of page
bottom of page
Comments