top of page

دینہ:عدالت نے مجرمہ عاصمہ شاہ زیب کو10سال قید اور2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا



دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاء ASJصاحب سوہاوہ نےمنشیات کے مقدمہ نمبر23/ 21 بجرم CNSA 9-(i)6-C تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سنا دیا،تفصیلات کے مطابق مجرمہ عاصمہ شاہ زیب نےمنشیات فروشی کے جرم کا ارتکاب کیا تھا،جس پر معزز عدالت نے مجرمہ عاصمہ شاہ زیب کو10سال قید اور02 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا فیصلہ سنا دیا،مجرمہ کو رواں سال منشیات فروشی کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا، جہلم پولیس نے مجرمہ کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرمہ کو قرار واقعی سزا سنائی،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں جن کے خاتمے کے لئے بھرپور آپریشن جاری رہے گا، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹیگیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان۔

0 comments

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page