top of page

دینہ ( ظہیر عباس سے)ایم این اے بلال اظہر کیا نی اورڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی کاوشوں سے آر ایچ سی دینہ میں 4 نئے ڈاکٹرز تعینات


دینہ ( ظہیر عباس سے)ایم این اے بلال اظہر کیا نی اورڈپٹی کمشنر جہلم کی خصوصی کاوشوں سے آر ایچ سی دینہ میں 4 نئے ڈاکٹرز تعینات تفصیلات کے مطابق آر ایچ سی دینہ میں ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ایم این اے بلال اظہر کیانی اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی کاوشیں رنگ لے آئیں، سیکرٹری ہیلتھ کے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹرز کی کمی کو پورا کرنے کے لیے درخواست کی تھی، جس پرمحکمہ صحت کی جانب سے 4 مزید ڈاکٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ آر ایچ سی دینہ کو جلد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا درجہ بھی دے دیا جائے گا۔ڈاکٹر جواد سلیمان سینئر میڈیکل آفیسر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم ،ڈاکٹر محمد عثمان فاروق میڈیکل آفیسر بی ایچ یو کوٹلہ فقیر ،ڈاکٹر محمد مصطفیٰ احمد میڈیکل آفیسر بی ایچ یوکلونت پور اور ڈاکٹر صباء قیوم وومن میڈیکل آفیسر بی ایچ یو پنڈوری کو آر ایچ سی دینہ میں تعینات کر دیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page