top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ(ظہیر عباس)جہلم فورم کی جانب سے مزید 10 معذور افراد کو ویل چیئرز کا عطیہ

دینہ(ظہیر عباس)جہلم فورم کی جانب سے مزید 10 معذور افراد کو ویل چیئرز کا عطیہ کیا گیا تفصیلات کے مطابق جہلم فورم کے پلیٹ فارم سے دکھی انسانیت کی خدمت کا سفر بلا تفریق جاری ہے۔گزشتہ روز بھی موبیلٹی سروس پروجیکٹ کے تحت 10 معذور افراد کو ویل چیئرز عطیہ کی گئیں۔اس سلسلے میں جہلم فورم کے مرکزی آفس میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں صدر جہلم فورم ڈاکٹر عصمت جاوید ،چیئرمین موبیلٹی سروسز چوہدری محمد رفیق ،معروف سماجی شخصیت جمیل احمد بھٹی ،جنرل سیکرٹری سید طاہر شاہ ایڈووکیٹ ،چوہدری غلام احمد زمرد ،سلیم انور کسانہ ،سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری قربان ، توصیف بیگ صدر حمزہ بیگ ویلفیئر سوسائٹی ، عبدالغفور چوہان چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ،عمر بٹ ،فرشاد کیانی ،چوہدری ساجد امین چیئرمین گجر یوتھ فورم اور ایگزیکٹو ممبر مرزا اسد سمیت اہم شخصیات نے بھرپور شرکت کی۔مقررین نے جہلم فورم کے ساتھ دائیں بازو کا کردار ادا کرنے والی تنظیم وسیلہ ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین سلیم انور کسانہ سمیت تنظیم کے دیگر عہدے داران کو خراج تحسین پیش کیا۔شرکاء نے بیرون ملک مقیم جہلم فورم کے قائدین کو دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ایڈوکیٹ سید طاہر شاہ نے بڑے خوبصورت انداز میں جہلم فورم کا پس منظر بیان کیا۔یاد رہے اس تنظیم نے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے۔جس میں فرخ صدیق نے اہم کردار ادا کیا۔کسیال میں میڈیکل سینٹر کے قیام کے لیے عابد چوہان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔اسی تنظیم نے سوہاوہ کے مختلف علاقوں میں 200 سے زائد پانی کے پروجیکٹس مکمل کیے۔جہلم کمپنی باغ کو بحال کرنے کی آواز بلند کی اور اس کے لیے 15 لاکھ کی گرانٹ منظور کرائی۔تعلیمی میدان میں بھی ان کی خدمات بے مثال ہیں۔پروگرام میں میڈم رشیدہ اور ان کی ٹیم کو خوش امدید کہا گیا۔معذور و مجبور افراد کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے والی تنظیم جہلم فورم اندرون و بیرون ملک پاکستانیوں کے دلوں میں اہم مقام حاصل کر چکی ہے۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page