دینہ (ظہیر عباس)اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے احکامات کے مطابق بلدیہ دینہ نے گرلز ہائر سکنڈری سکول سے بارش کے پانی کو نکال دیاتفصیلات کے مطابق شدید بارش کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز ہائر سکنڈری سکول دینہ میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا تھا۔کلاس رومز میں پانی داخل ہونے کے بعد طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔پرنسپل ادارہ کی درخواست پر اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر نے بارش میں ہی سکول کا دورہ کیا اور چیف افیسر بلدیہ کو مسئلے کے فوری حل کے لیے احکامات صادر کیے۔ایم او آئی بلدیہ سہیل اشرف بلدیہ اہلکاروں کے ساتھ خود آئے اور اپنی نگرانی میں پانی کی نکاسی کا کام شروع کیا۔سی ای او ایجوکیشن ضلع جہلم رانا جاوید اختر کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ملک صفدر علی بھی خصوصی طور پر جہلم سے آئے اور ایم او آئی سہیل اشرف کے ساتھ مل کر صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے عملی اقدامات کئے۔ہیڈ مسٹرس ادارہ نے بڑی ذمہ داری کے ساتھ حالات کی سنگینی کے بارے میں متعلقہ حکام کو اگاہ کیا۔ایسی صورتحال میں الیکٹرک آلات میں کرنٹ سے نقصان کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل اشرف کا کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ سعدیہ حسین ڈوگر کے احکامات کی روشنی میں مشینری کی مدد سے پانی کو خشک کر دیا گیا ہے۔اب اساتذہ اور طالبات کسی دشواری میں مبتلا ہوئے بغیر تعلیمی نظام کو جاری رکھ سکیں گے۔
top of page
bottom of page
Kommentare