top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (ظہیرعباس)ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے جہلم کی تحصیل سوھاوہ میں27ویں پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا،سوہاوہ کے علاقہ بمقام پھپل نتھو میں 27واں پانی کامنصوبہ ہے

دینہ (ظہیرعباس)ڈاکٹر شہزانہ امتیاز کی طرف سے جہلم کی تحصیل سوھاوہ میں ستائیسویں پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیاتفصیلات کے مطابق فخر جہلم ڈاکٹر شہزانہ امتیاز ، محترمہ فلک ناز ، چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان کی کاوشوں سے سوہاوہ کے علاقہ بمقام پھپل نتھو میں ستائیویں پانی کے منصوبہ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ منصوبہ ڈاکٹر فرناز یاسمین کے تعاون سے مکمل کیا گیا۔یاد رہے کہ اس علاقے میں پینے کے پانی کا بہت بڑا مسلہ تھا۔اسی لیے تقریبا دو درجن سے زیادہ پانی کے پراجیکٹ مکمل کئے گئے اور اس عزم کا اعادہ بھی کیا گیا کہ آئندہ بھی مہربانی فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے پانی کے منصوبے جاری رھیں گے۔ اس کے علاوہ مہربانی فاؤنڈیشن کیطرف سے مستحق افراد میں سردیوں گرمیوں میں نئے کپڑے سکول کالج کے بچوں کو یونیفارم سکول شوز ، جرسیاں بھی دی جا رہی ھیں۔اس کے ساتھ ساتھ مستحق افراد کو دوکان کا سامان اور درجنوں سلائی مشینیں اور غریب طلبا کو بائسیکل بھی دی گئیں۔اس موقع پر حسیب احمد بھی موجود تھے۔تمام لوگوں نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان کی ٹیم کو ڈھیروں دعائیں دیں

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page