top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:ضلعی تعلیمی آفیسر کا نکودر اور لدھڑ کے سکولوں کا اچانک دورہ، دیر سے سکول پہنچنے پر4 ٹیچرز معطل



دینہ(رضوان سیٹھی Jhelumnews.uk) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری جہلم عبدالحفیظ کا دینہ کے نواحی علاقہ نکودر اور لدھڑ کے سکولز کا اچانک دورہ ، فرائض سے غفلت برتنے اور مقررہ وقت پر سکول نہ آنے والے 4اساتذہ کو معطل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری عبدالحفیظ کا دینہ کے نواحی علاقہ نکودر اور لدھڑ میں اچانک سکولز کا دورہ کیا ، دورے کے دوران صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور اساتذہ کرام اور طلباء کی حاضری چیک کی جبکہ فرائض سے غفلت برتنے اور مقررہ وقت پر سکول نہ آنے پر 4اساتذہ کو معطل کر دیا ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ایلیمنٹری عبدالحفیظ نے بچوں کے ساتھ اسمبلی میں بھی خصوصی شرکت کی اور کہا کہ اگر افسران اسی طرح اپنے اپنے سکولز کو بھی زیر نظر رکھیں تو نہ صرف اساتذہ پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دیں گے بلکہ لوگوں کا سرکاری سکول پر اعتماد بھی بڑھے گا ۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page