دینہ(تحصیل رپورٹر) دینہ میں قلعہ روہتاس پل کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 32 سالہ نوجوان شدید زخمی ہو گیا، زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دینہ میں قلعہ روہتاس کے قریب شیر شاہ سوری پل کے مقام پر مسلح افراد نے مشین محلہ نمبر تین جہلم کے رہائشی 32 سالہ محمد واصف تنویر اسلم ولد محمد اسلم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ اور ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ زخمی نوجوان کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) جہلم میں نان کی 25 روپے میں فروخت جاری جبکہ انتظامیہ نے 21 نومبر کو جو سرکاری لسٹ جاری کی تھی اس میں نان 20 روپے...
0
جہلم (نعیم احمد بھٹی)ضلع جہلم میں مہنگائی میں مسلسل اضافہ جبکہ حکومت کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے گوشت سبزیوں سمیت گھی اور آئل میں مزید...
0
bottom of page
コメント