top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ: شیخ اکرام الہی اور حاجی شاہین اختر کا قاضی نثارکے اعزازمیں ریسٹ ہاوَس منگلا میں پرتکلف عشائیہ



دینہ (رضوان سیٹھی سے) سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر کا قاضی نثار سابق جنرل کونسلر ،اوور سیز یو اے ای کے پریزیڈینٹ طارق ارباب قریشی ، خان اجمل اور چوہدری فدا کے اعزاز میں واپڈا ریسٹ ہاوَس منگلا میں پرتکلف عشائیہ ، عشائیہ کی تقریب میں سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، معروف گلوکار طاہر نئیر ، راجہ حسن اختر ، شیخ طارق قیوم ، چوہدری خادم صدر واپڈا یونین ، خالد بٹ ، شیخ فیصل اکرام ، حسنین علی شاہین ، چوہدری ناصر، گلزار شاہ ، رضوان سیٹھی سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،عشائیہ میں شیخ اکرام الہی سابق چیئر مین بلدیہ دینہ اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے مہمانوں کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا ، عشائیہ میں معروف گلوکار طاہر نئیر اور سید گلزار شاہ نے عارفانہ کلام پیش کر کے تمام مہمانوں کا دل جیت لیا ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے قاضی نثار سابق جنرل کونسلر (حال مقیم ابو ظہبی) صدر اوور سیز یو اے ای طارق ارباب قریشی ، خان اجمل (حال مقیم ابو ظہبی) ، چوہدری فدا (حال مقیم دبئی) کے اعزاز میں واپڈا ریسٹ ہاوَس منگلا میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا ، عشائیہ میں تقریب میں مسلم لیگ (ن) کے سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض ، معروف گلوکار طاہر نئیر ، راجہ حسن اختر ، فہد رزاق ، چوہدری ناصر ، حسنین علی شاہین (پرتگال) ، شاہ زیب شاہین ، شیخ فیصل اکرام ، شیخ طارق قیوم ، بلال اکرام ، چوہدری خادم حسین صدر واپڈا یونین ، خالد بٹ واپڈا منگلا ، سیٹھی عمران ، ذوالقرنین کیانی ، معروف صحافی رضوان سیٹھی ، غلام مصطفیٰ شیخ ، حاجی ادریس ، سید گلزار شاہ آڈٹ آفیسر منگلا سمیت دیگر نے شرکت کی ، سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے مہمانوں کو بھر پور طریقے سے استقبال کیا، عشائیہ میں معروف گلوکار طاہر نئیر اور سید گلزار حسین شاہ نے اپنے خوبصورت انداز میں عارفانہ کلا م پیش کر کے مہمانوں کے دل جیت لیے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر نے کہا کہ ہمارے بہت ہی پیارے دوست قاضی نثار سابق جنرل کونسلر (ابو ظہبی ) اوور سیز یو اے ای کے پریذیڈینٹ طارق ارباب قریشی ، خان اجمل اور چوہدری فد ا (دبئی) باہر بیٹھ کر جس طرح پاکستانی کمیونٹی کی خدمت اور عزت کر رہے ہیں وہ ایک قابل تحسین ہے یہ ہمارے مہمان ہماری نہیں بلکہ ملک پاکستان کا نام روشن کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں جس طرح یہ اپنے پاکستانی بھائیوں کی خدمت کر رہے ہیں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا آخر میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ شیخ اکرام الہی اور سابق جنرل کونسلر حاجی شاہین اختر کی طرف سے مہمانوں کے لیے لذیز کھانوں سے تواضع کی گئی

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page