top of page

دینہ شہر کے مسائل پر گہری نظر ھے۔وسائل محدود ھونے کے باوجود عوام کو ریلیف دینے کی کوشش ھے۔گلشن نورین

دینہ(پروفیسر خورشید ڈار)چیف آفیسر میونسپل کمیٹی دینہ گلشن نورین نے شہر کے مسائل کو انتہائی غور سے سنا اور ان اقدامات سے آگاہ کیا جو کیے جا چکے ہیں شہر میں روزانہ صفائی ہوتی ہے مگر اس کے باوجود صفائی حسب ضرورت دیکھائی نہیں دیتی اس کا مستقل حل کر رہے ہیں بلدیہ کے پاس صرف چار ملازم ہیں ڈیلی ویجیز پر کام کرنے والوں کو بعض اوقات تنخواہ تاخیر سے ملتی ہے جس سے مسائل پیدا ہوتے ہیں بہرحال اس پر بھی ہماری خصوصی توجہ ہے جی ٹی روڈ پر لگائے گئے پودے اور گھاس کے لیے انہوں نے عامر رفیق کی ڈیوٹی لگا دی ہے تاکہ حسب ضرورت پودوں کو پانی دیا جا سکے عامر رفیق کے پاس 11 ملازم کام کرتے ہیں ڈی سی جہلم کی اس طرف خصوصی توجہ ہے بلدیہ دینہ کے ذرائع آمدن انتہائی محدود ہوگئے ہیں صرف رکشہ سٹینڈ یا پھر جرمانہ کی رقم سے نظام چلایا جا رہا ہے واٹر سپلائی کے متعلق بہتر سے بہتر کام کیا جا رہا ہے امید کی جاتی ہے کہ ہماری مشترکہ کاوش سے اب شہریوں کو صاف پانی ملے گا ان کا کہنا تھا کہ میری ترجیح ہوگی کہ سینیٹیشن کے سسٹم کو ماڈرن کیا جائے گا نئی مشینری پرچیز کر رہے ہیں بڑے کنٹینرز کی سکیم زیر غور ہے جو بھی مشینری لیں گے اس کا مثبت استعمال کیا جائے گا

0 comments

コメント

5つ星のうち0と評価されています。
まだ評価がありません

評価を追加
bottom of page