top of page

دینہ شہر سمیت ضلع بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں مریضوں کی جان نکالنے لگیں،

دینہ(تحصیل رپورٹر)دینہ شہر سمیت ضلع بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتیں مریضوں کی جان نکالنے لگیں، قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے باعث ادویات شہریوں کی پہنچ سے دورہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق دینہ شہر سمیت ضلع بھر کے شہریوں نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو مستر د کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کے پاس نہ تو روزگار ہے اور نہ ہی جان بچانے والی ادویات خریدنے کی سکت ، موجودہ مہنگائی کیوجہ سے عام آدمی کی قوت خرید پہلے ہی دم توڑ چکی ہے ایسے میں ادویات کی حالیہ قیمتوں میں اضافہ مریضوں کی جان لینے میں مترادف ہے۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ ہے کہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کر کے غریبوں کو ریلیف دیا جائے کیونکہ حکومت کی طرف سے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے غریب طبقہ بیماریوں کے علاج کے لیے انتہائی مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی شدید قلت اور میڈیکل سٹورز پر ادویات کی قیمتوں میں کئی گنا اضافے سے غریب طبقہ اپنی بیماریوں کا علاج کروانے سے قاصر ہیں۔ حکومت ادویات مہنگی کرنے کی بجائے انہیں سستا کرے تاکہ غریب آدمی بھی علاج معالجہ کروا سکے۔دوسری جانب سرکاری ہسپتالوں کے ڈاکٹرز ادویات ہسپتالوں میں نہ ہونے کیوجہ سے بازار سے خریدنے کیلئے لکھ دیتے ہیں اور بازار جائیں تو قیمتیں آسمانوں سے باتیں کر رہی ہیں جس سے غریب عوام سخت مشکلات اور پریشانی کا شکار ہیں۔شہریوں نے وزیرا عظم پاکستان ، چیف جسٹس آف پاکستان سے ادویات کی قیمتوں میں کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comentarios

Obtuvo 0 de 5 estrellas.
Aún no hay calificaciones

Agrega una calificación
bottom of page