دینہ (رانا عاصم سے)ایس ایچ او ڈومیلی محمد افضل اور ٹیم کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق شہری کے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتارکر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ،ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم احسن فیاض کو گرفتار کر لیا،ملزم احسن فیاض نے اپنے چچا طفیل حسین کو 08 یوم قبل قتل کر دیا تھا،مدعی مقدمہ کا کہنا تھا کہ میرے بہنوئی طفیل حسین کو گھریلو تنازعہ پر ملزمان نے ڈنڈوں اور چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، ملزم سے آلہ قتل ڈنڈا اور چاقو برآمد کر لیا گیا،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
Comments