top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ:شکار کی اجازت ملتے ہی ڈومیلی کے دیہی علاقوں میں نایاب پرندوں کی نسل کشی شروع

دینہ(محمد نبیل حسن )شکار کی اجازت ملتے ہی ڈومیلی کے دیہی علاقوں میں نایاب پرندوں کی نسل کشی شروع۔محکمہ وائلڈلائف کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں بکھیردی،لائسنس کے ساتھ بغیرلائسنس کی رائفلوں سے بھی شکار دھڑلے جاری۔شکار کی اجازت ملتے ہی ڈومیلی کے دیہی علاقوں میں نایاب پرندوں کی نسل کشی شروع۔ تفصیلات کیمطابق محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیاگیا جس میں راولپنڈی ڈویڑن میں شکار سے پابندی اٹھالی گئی۔جس میں دینہ سوہاوہ بھی شامل ہے۔ڈومیلی کے دیہی علاقوں میں شکاریوں نے محکمہ وائلڈلائف کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دی۔نایاب پرندوں کی نسل کشی دھڑلے سے جاری ہے۔اتوار کے روز صبح سویرے دیہی علاقوں میں شہروں سے آنے والے شکاریوں نے تباہی مچادی۔ فائرنگ سے قریبی دیہاتوں میں خوف و ہراس پایاجارہاہے۔جب کہ محکمہ وائلڈلائف کی جانب سے لائسنس والا شہری ہی شکاری کرسکتاہے اور وہ بھی محدود حد تک کرسکتاہے۔لیکن علاقے میں بغیر لائسنس کیجن میں نوجوان بھی شامل ہیں۔وہ بھی شکار میں مصروف ہیں۔جو نایاب نسل کے پرندوں کی نسل کشی ہورہی ہے۔علاقہ مکینوں نے کہاآبادیوں کے قریب شکار پر مکمل پابندی لگائی جائے۔یہ نایاب نسل کے پرندے علاقے کی خوبصورتی کاحصہ ہیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page