top of page
Writer's pictureIDREES CHAUDHARY

دینہ:شجر کاری مہم ناکام۔فوٹو سیشن تک محدود۔افسران کے دفاتر کے سامنے بھی پودے عدم دلچسپی سے مرجھا گئے


دینہ(پروفیسر خورشید ڈار Jhelumnews.uk) شجر کاری مہم ہمیشہ عروج پر رہی ہے بلاشبہ فوٹو سیشن کروانے سے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ چکا ہے تحصیل دینہ کے ایک بڑے عہدے دار کے دفتر کے سامنے پودے پانی نہ ملنے کی وجہ سے مرجھا گئے ہیں آفیسر مزکورہ کو مطلق پرواہ نہیں ہے ذمہ دار کون ہوگا تفصیلات کے مطابق تحصیل دینہ گزشتہ سات ماہ سے مختلف مسائل کا شکار ہے کوئی ایک مسئلہ بھی حل نہیں ہوا شجر کاری مہم پر زور دیا گیا شجر کاری کے لیے فنڈ حاصل کیے گئے خیال تھا کہ اب کچھ عرصہ بعد دینہ درختوں کی وجہ سے موسم میں تبدیلی لانے میں کامیاب ہو جائے گا مگر خواب دکھاکر تمام کام فوٹو سیشن کے تحت کروائے اور حکام بالا سے تعریفی سرٹیفکیٹ حاصل کیا زمینی حقائق سو فیصد اس سے مختلف ہیں اس وقت تحصیل دینہ کے سب سے بڑے آفسر کے دفتر کے سامنے پانی نہ ملنے کی وجہ سے مناسب نگہداشت نہ کرنے کی بنا پر پودے قبل از وقت فوت ہوگئے ہیں بلاشبہ جب انسان کے اندر احساس ذمہ دارہ ختم ہو جاتا ہے تو یہ باتیں معمولی دیکھائی دیتی ہیں ایک طاقتور اوپر بیٹھا ہے سب کچھ دیکھ رہا ہے فرائض سے کوتاہی کرنے والوں کا محاسبہ کرے گا

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page