top of page

دینہ( سیّد جواد حسین نقوی سے)پنجاب لیول پر مخیر حضرات کے تعاون سے ہڈالہ سیّداں میں السادات اوپن نائٹ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد

دینہ( سیّد جواد حسین نقوی سے)پنجاب لیول پر مخیر حضرات کے تعاون سے ہڈالہ سیّداں میں السادات اوپن نائٹ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد ۔ ہورے پنجاب سے تقریباً 40 ٹیموں نے حصہ لیا ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حلقہ پی پی 25 کے ایم پی اے سیّد رفعت زیدی مہمان خصوصی تھے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات پنجاب لیول پر چوہدری سپورٹس دینہ اور علاقے کے مخیر حضرات کے تعاون سے ہڈالہ سیّداں , تحصیل دینہ میں السادات نائٹ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ میں حلقہ پی پی 25 کے ایم پی اے سنی اتحاد کونسل کے رائنما سیّد رفعت زیدی نے بطور مہمان خصوصی جبکہ پی ٹی آئی کے سینئر رائنما سیّد اسرار شاہ اور جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی جنوبی پنجاب ندیم افضل نے شرکت کی ۔ اوپن نائٹ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ رات 9 بجے سے لیکر دن 1 بجے تک جاری رہا جس میں پنجابے بھر سے چالیس ٹیموں نے سات سات کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیموں نے حصہ لیا ۔ منعقدہ اوپن نائٹ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ہڈالہ کرکٹ کلب کے سید نقی شاہ الیون نے مد مقابل ٹیم ہڈالی کرکٹ کلب کے وقار الیون سے سخت مقابلے کے بعد فائنل میچ جیت لیا ۔ ٹورنامنٹ میں پہلا انعام مبلغ پچاس ہزاربمعہ ٹرافی اور دوسرا انعام پچیس ہزار بمعہ ٹرافی رکھا گیا تھا , ٹورنامنٹ آرگنائزر سیّد نقی شاہ اور سیّد علی اصغر شاہ کے زیر انتظام کرکٹ انتظامیہ کمیٹی کے اراکین سیّد طالب شاہ، سیّد مظاہر علی شاہ،شاہزیب بٹ،سیّد محمد علی،سیّد تنویر شاہ،سیّد میثم عباس،سیّد سہیل شاہ اور دیگر ممبران شامل تھے جنہوں نے کرکٹ ٹورنامنٹ کو یادگار بنانے کےلئے پنجاب لیول پر بہترین انتظامات کر رکھے تھے , میچ شروع ہونے سے قبل آتش بازی کی گئی جبکہ معروف سماجی شخصیت محمد ایاز بٹ ، سیّد سحبان شاہ آف ناروے اور چوہدری سپورٹس دینہ نے ٹورنامنٹ کمیٹی سے مالی طور پر خصوصی تعاون کیا گیا۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page