top of page

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ)فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے خصوصی افراد کے لیے "موبلٹی سروسز پراجیکٹ " کا آغاز کر دیا۔ ویل چئیرز، واکرز، واکنگ سٹک ،آلہ سماعت فراہم کیے جائیں گے

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ)فلاحی تنظیم وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم نے خصوصی افراد کے لیے "موبلٹی سروسز پراجیکٹ " کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن اور جہلم فورم دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے ضلع بھر میں فلاحی سرگرمیوں میں مصروف عمل ہیں دونوں تنظیمات پینے کے پانی کے منصوبوں کے ساتھ ساتھ پودوں کی مفت تقسیم، مفتیاں دینہ میں یتیم اور مستحق بچیوں کے باعزت روزگار کے لئے ووکیشنل سنٹر، تعمیر بیت المساکین اور کفالت یتیم پراجیکٹس پر مشترکہ کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں اسی سلسلے میں دونوں تنظیمات نے خصوصی افراد کے لئے ایک نئے منصوبے "موبلٹی سروسز پراجیکٹ " کا بھی آغاز کر دیا ہے جس کے تحت مستحق معذور افراد کو ویل چئیرز، واکرز، واکنگ سٹک ،آلہ سماعت تصدیق کے بعد مفت مہیا کئے جائیں گے نئے منصوبے کی افتتاحی تقریب جہلم میں منعقد کی گئی جس میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ 10مستحق معذور افراد کو ویل چئیرز مہیا کی گئیں۔اس موقع پر ڈاکٹر عصمت جاوید ملک ، چوہدری غلام احمد زمرد، چوہدری عبدالرفیق کنتریلی، سلیم انور کسانہ چیئرمین وسیلہ ویلفیئر فاؤنڈیشن، جمیل بھٹی، ڈاکٹر اسد مرزا، طاہر برلاس بھی موجود تھے۔

0 comments

Recent Posts

See All

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جانے پر مجبور،محکمہ تعلیم جہلم میٹھی نیند سو گیا

تحصیل پنڈدادنخان میں پرائیویٹ سکولوں کی لٹ مار کا بازار گرم،بھاری فیسیں وصول کرنے کے باوجود سہولیات ناپید بچے گھروں سے پینے کے صاف پانی کی بوتلیں لے کر جاتے ہیں،گرم اور بند کمرے حبس کا مرکز بن گئے کھی

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات، محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی،چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے،شہری بیمار

جہلم(ریاض گوندل)جہلم کے شہریوں پر چاروں طرف سے گردآلود دھول کی برسات ہو رہی ہے محکمہ ماحولیات خاموش تماشائی بنا ہوا ہے چک دولت رانجھامیرا قلعہ روہتاس اور ملوٹ سے نکلنے والے کرش بجری ریت خاکے کے ڈمپرز

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page