top of page

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ )تحصیل دینہ میں واقع منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1076 فٹ رہ گیا۔

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ )تحصیل دینہ میں واقع منگلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1076 فٹ رہ گیا۔ انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی جانب سے ملک کے مختلف آبی ذخائر سے ایک لاکھ 27 ہزار کیوسک پانی ریلیز کیا گیا ہے۔ ارسا کی جانب سے جاری اعدو شمار کے مطابق دریائے جہلم پر منگلا کے مقام پر پانی کا ذخیرہ 1076 اعشاریہ 60 فٹ ہے جو ڈیم کی انتہائی کم سطح 1050 فٹ سے 26 اعشاریہ 60 فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں بالترتیب پانی کی آمد اور اخراج 46 ہزار ایک سو کیوسک اور 25 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق دریائے سندھ پر تربیلا ڈیم میں پانی کا ذخیرہ 1415 اعشاریہ 67 فٹ ہے جو اسکی انتہائی کم سطح(ڈیڈ لیول) 1398 فٹ سے 17 اعشاریہ 67فٹ زیادہ ہے۔ ڈیم میں پانی کی آمد 35 ہزار ایک سو جبکہ اخراج 27 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسی طرح کالاباغ، تونسہ، گدو اور سکھر کے مقامات پر پانی کا اخراج بالترتیب 70 ہزار، 36 ہزار 8 سو، 27 ہزار ایک سو اور 6 ہزار کیوسک ہے۔ ارسا نے کہا کہ دریائے کابل پر نوشہرہ کے مقام سے پانی کا اخراج 52 ہزار دو سو کیوسک جبکہ چناب میں منگلا کے مقام پر پانی کا اخراج 16 ہزار 8 سو کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page