top of page
Writer's pictureJhelum News

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ)ایس ایچ او دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ سب انسپکٹر ساجد محمود اور ٹیم کی اہم کاروائی،4سالہ گمشدہ بچی زینب کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا

دینہ (سید ذوالقرنین شاہ)ایس ایچ او دینہ کی زیر نگرانی انچارج چوکی سٹی دینہ سب انسپکٹر ساجد محمود اور ٹیم کی اہم کاروائی،4سالہ گمشدہ بچی زینب کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق 4 سالہ گمشدہ بچی اپنے گھر والوں کے ساتھ بوڑھیاں سے ٹھیکریاں آئی تھی جو اپنے والدین سے بچھڑ گئی، سٹی چوکی دینہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گمشدہ بچی کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کردیا۔ ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ والدین بازاروں اور رش والی جگہوں پر جاتے ہوئے اپنے بچوں کا خاص خیال رکھیں۔ ڈی پی او جہلم نے انچارج چوکی سٹی دینہ اور ٹیم کو بر وقت امداد اور بچی کی تلاش پر شاباش دی۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page