top of page

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ منگلا روڈ پر واقع نجی بینک کی انتظامیہ نے سرکاری ملازم کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہڑپ کر لیے

دینہ(سہیل انجم قریشی سے)دینہ منگلا روڈ پر واقع نجی بینک کی انتظامیہ نے سرکاری ملازم کے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات ہڑپ کر لیے مقامی انتظامیہ اور بینکنگ انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے نجی بینک صارفین سے پہلے ہی مارک اپ کے نام پر ڈھیروں روپے بٹور لیتے ہیں اور بعد میں صارفین کی جمع پونجی بھی ہتھالیتے ہیں اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ناصر محمود ولد واجد محمود سکنہ محلہ حبیب کالونی نزد ریلوے پل دینہ نے بتایا کہ میں پرائمری ہیلتھ سنٹر دینہ میں ملازمت کرتا ہوں اور میری بیوی نے موبی لنک بینک منگلا روڈ دینہ سے ڈیڑھ تولے کے زیور ضمانت کے طور پر رکھ کے دو لاکھ ستائیس ہزار کا قرضہ لیا تھا اور بعد میں تمام اقساط ادا کر دی تھیں جو کہ تین لاکھ ایک ہزار آٹھ سو بیس روپے بنتی ہیں مگر بینک انتظامیہ بول رہی ہے کہ ہمارے پاس تمھارے زیورات نہیں ہیں ہم نے ہیڈ آفس تک اپیل کی لیکن بے سود ثابت ہوئی کیوں کہ بینک کے پورے عملہ کی ملی بھگت اس میں شامل ہے جوکہ سراسر ناانصافی کر رہے ہیں میری اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ بینک انتظامیہ کی انکوائری کی جائے اور میری بیوی کے زیورات واپس دلوائے جائیں۔

0 comments

Comments

Rated 0 out of 5 stars.
No ratings yet

Add a rating
bottom of page