دینہ (سہیل انجم قریشی)دینہ کے نواحی علاقہ منگلا روڈنیو جھنگ میں بارش نے تباہی مچا دی پانی گھروں میں داخل متعدد افراد پانی میں پھنس گئے۔ تفصیلات کے مطابق دینہ شہر و گردونواح میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔دینہ کے نواحی علاقہ نیوجھنگ کے دس گھروں میں پانی داخل ہونے سے گھر کا سامان مکمل تباہ سب سے زیادہ نقصان نیو جھنگ کے رہائشی ملک ارشد،ملک ابراہیم کے گھر کا ہوا جو رکشہ چلا کر گزر بسر کرتے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے کسی قسم کی امداد نہ پہنچ سکی جب کہ بارش کا پانی اب بھی گھر میں موجود ہے جب کہ اہل خانہ رات گھر سے باہر گزارنے پر مجبور رہے دینہ شہر منگلا روڈ کو اونچا کرنے کی وجہ سے گلیوں اور محلوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے کافی نقصان ہوا۔دینہ شہر میں نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے عوام کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
top of page
Recent Posts
See Allجہلم (نعیم احمد بھٹی) ضلع جہلم میں ضلعی صدر ایک طرف جبکہ ضلعی یوتھ کے صدر کا رخ دوسری طرف نہ کوئی میٹنگز نہ کوئی رابطے پاکستان تحریک...
جہلم(رانا محمد عاصم سے)ڈاکٹر محمد صدیق نے پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑ دیا، پرو -وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود کو...
bottom of page
Comments