top of page

دینہ:سکول کے بچوں کے ساتھ فحش حرکات کرنے پرٹیچر مجرم قاسم کو14 سال قید اور10 لاکھ روپے جرمانہ



دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk )جہلم پولیس کی موثر تفتیش پر معزز عدالت کا بڑا فیصلہ،تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج چوہدری عامر ضیاِء ASJصاحب سوہاوہ نے نازیبا و فحش حرکات کرنے کے مقدمہ نمبر 22/118بجرمB377تپ تھانہ ڈومیلی کا فیصلہ سنا دیا، سکول ٹیچرمجرم قاسم حسین سکول کے بچوں کے ساتھ فحش و نازیبا حرکات کرنے کے جرم کا مرتکب ہوا،جس پر معزز عدالت نے مجرم قاسم حسین کو14سال قید اور10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی،مجرم قاسم حسین نے میرے پوتے کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر بچوں کے ساتھ فحش اور نازیبا حرکات کیں،مدعی مقدمہ جہلم پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیا اور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور مقدمہ کی موثر پیروی کی،جس کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ عورتوں اور بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی جیسے مقدمات میں ملوث ملزمان کو سزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی انوسٹی گیشن اور لیگل ٹیموں کو شاباش، تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام دینے کا اعلان

0 comments

Comentários

Avaliado com 0 de 5 estrelas.
Ainda sem avaliações

Adicione uma avaliação
bottom of page