دینہ(رضوان سیٹھی سے) دینہ سٹی کے سابق چیئر مین و جنرل کونسلر ز کی کثیر تعداد سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی مکمل حمایت کا اعلان ، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے کو مسترد کرتے ہیں مہر محمد فیاض کو حلقہ پی پی 24 میں الیکشن میں حصہ کے لیے پر زور مطالبہ کرتے ہیں اور مہر محمد فیاض کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے ، مہر محمد فیاض نے دینہ کے سابق چیئر مین و جنرل کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آئندہ 2روز تک حلقہ پی پی 24کی مشاورتی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کر لیا جس میں تحصیل سو ہاوہ اور تحصیل دینہ سے شہریوں کی کثیر تعداد شرکت کرے گی ، مہر محمد فیاض نے کہا کہ میرا جینا مرنا حلقہ کی عوام کے لیے ہے چور دروازے سے شامل ہونے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے ہم اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کے ساتھ ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کی آمد آمد دینہ حلقہ پی پی24 میں سیاسی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کو ٹکٹ نہ ملنے پر دینہ سٹی کے سابق چیئر مین و جنرل کونسلر کی کثیر تعداد میدان میں آ گئی ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں حلقہ پی پی 24 میں الیکشن لڑنے کے لیے پرزور مطالبہ کر دیا اور کہا کہ دینہ کی عوام مہر محمدفیاض کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائے گی ، میٹنگ میں سابق چیئر مین بلدیہ دینہ میاں عاشق ، سابق چیئر مین بلدیہ شیخ اکرام الہی ، سابق چیئر مین یونین کونسل مدوکالس چوہدری سہیل ظفر ، راجہ لیاقت علی ،سابق نائب ناظم سٹی دینہ وقار علی مغل ، میاں عتیق ، سابق جنرل کونسلرز راجہ ساجد نواز ، چوہدری قیصر خوشحال ، چوہدری سلطان ، عبدالحفیظ ، احسان جنجوعہ ، چوہدری تنویر چھگو ، حافظ وسیم انور ، محمد ظہیر ، عمران بٹ ، چوہدری سلطان ، راجہ نوید افضل ، چوہدری ساجد ، چوہدری آصف ، چوہدری قیصر مشتاق ، شاہین اختر سمیت علاقہ بھر کی کثیر تعداد نے شرکت کی ، سابق ایم پی اے مہر محمد فیاض نے تمام سابق چیئر مین و جنرل کونسلرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ آپ کی آواز پر 2دن میں حلقہ پی پی 24کے تمام کارکنوں کو دعوت دیں گے اور ان کی مشاورت سے آگے بڑھیں گے میں حلقہ پی پی 24کی عوام کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑوں گا اور چور دروازے سے آنے والوں کا محاسبہ کریں گے ۔
top of page
bottom of page
Comments