top of page

دینہ!سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی.ھڈالہ سیداں میں حرمت قرآن ریلی کا انعقاد


دینہ (سید جواد حسین نقوی سے)سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ملک کے دیگر شہریوں کی طرح دینہ کے نواحی علاقہ ھڈالہ سیداں,منگلا روڈ دینہ میں نماز جمعہ کے بعد مقامی اہلسنت برادران اور شیعہ کمیونٹی کے مشترکہ پلیٹ فارم کے تحت حرمت قرآن ریلی کا انعقاد ھوا.اس سلسلہ میں جامع مسجد صاحب الزمان سے خطیب جمعہ و جماعت مولانا محمد باقر حیدری کی زیر قیادت اراکین انجمن امامیہ سادات و اراکین مسجد کمیٹی کے ھمراہ جبکہ جامع مسجد اہلسنت والجماعت ھڈالہ سے خطیب جمعہ وجماعت حافظ سید حامد علی شاہ ، علامہ سید ارسلان حیدر شاہ و دیگر رہنماؤں کی زیر قیادت نکالی گئی ریلی کے تمام شرکا نے مین چوک گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ھڈالہ میں پہنچ کر سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کرتے ھوۓ سویڈن حکومت کے خلاف نعرہ بازی بھی کی۔اس موقعہ پر احتجاجی ریلی کے راہنماؤں مولانا محمد باقر حیدری ، علامہ سید ارسلان حیدر شاہ و حافظ سید حامد علی شاہ نے قرآن کی بے حرمتی کے اس واقعہ کے پر زور مذمت کرتے ھوۓ حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ اس ناپاک جسارت پر سویڈن حکومت سے ھر قسم کے سفارتی تعلقات ختم کرکے سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کیا جاۓ۔انہوں نے کہا کہ کبھی فرانس اور کبھی سویڈن میں کبھی قرآن اور کبھی صاحب قرآن کے خلاف توہین اور گستاخی کے بڑھتے ھوۓ واقعات کے نتیجہ میں پوری ملت اسلامیہ کو ایک پلیٹ فارم پر متحد ھو کر باطل قوتوں کے خلاف عملی جدوجہد کے ساتھ ساتھ بچوں و خواتین سمیت گھر گھر میں قرآنی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ھے....

0 comments

Kommentare

Mit 0 von 5 Sternen bewertet.
Noch keine Ratings

Rating hinzufügen
bottom of page