دینہ(سید جواد حسین نقوی) المصطفی بزنس کمیونٹی دینہ کے جنرل سیکرٹری اور سابق مدرس حاجی محمد رشید چوہدری نے کہا ہےکہ عید کے موقع پر سویڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کر کے دنیائے اسلام کے اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے جس سے دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔امت مسلمہ کی عالمی تنظیم آؤ آئی سی اور حکومت وقت اس افسوس ناک واقعے کا سخت ترین نوٹس لے بلکہ سویڈن سے اپنا سفیر واپس بلا کر یہودی حکومت سے تمام تر سفارتی تعلقات ختم کرے۔محمد رشید چوہدری نے,,جہلم نیوز,,سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن ایک نور ہے جس سے مسلمانوں کے دلوں کو روشنی ملتی ہے ۔کفار ایسے کفریہ جسارتیں کر کے دراصل مسلمانوں کو چیک کرتے ہیں کہ ان کے دل کتنے روشن اور منور ہیں۔لیکن یہ یہود نصاریٰ کی بھول ہے۔ہم الہامی اور مقدس کتاب قرآن پاک کے دفاع میں اپنا سب کچھ قربان کر سکتے ہیں۔ قرآن پاک کی بےحرمتی کے واقعے سے یورپ کا اصل چہرہ کھل کر دنیا کے سامنے بے نقاب ہو گیا ہے لہذا ہم اس دلخراش واقع کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پاکستان میں اور عالمی سطح پر سویڈن کی تمام مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے جبکہ واقع میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے ۔۔۔۔
top of page
Recent Posts
See Allدینہ(رانا محمد عاصم)ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو اہم کاروائی،منشیات فروش ملزم گرفتار،منشیات برآمد تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے...
0
bottom of page
Comentários