دینہ(ادریس چودھریJhelumnews.uk)جہلم پولیس کی اہم کاروائی،تفصیلات کے مطابق 02 ناجائز اسلحہ رکھنےاور ہوائی فائرنگ کرنے والےملزمان سمیت شراب سپلائرملزم گرفتار کر لیا گیا ،سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرنے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم عادل حسین کو گرفتار کر لیا،ملزم سے پسٹل 09ایم ایم معہ روند برآمد کر لئے گئے ،ڈومیلی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنےوالے ملزم طارق محمود کو گرفتار لیا،ملزم سے رائفل12 بور معہ کارتوس برآمد، جبکہمنگلا کینٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےشراب سپلائر ملزم مسعود کو گرفتار کر لیا،ملزم سے10لیٹر شراب برآمد کر لی گئی،ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون میں تیزی لائی جائے گی۔
top of page
bottom of page
コメント