دینہ(ظہیر عباس) سبحان سٹریٹ عرف حاجی بیکری والی گلی میں لگا ہوا ہے ٹیڑھا میڑھا بجلی کا کھمبا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے تفصیلات کے مطابق سبحان سٹریٹ عرف حاجی بیکری والی گلی تحصیل دینہ کے تقریبا چوتھائی حصے میں لگا ہوا ہے ٹیڑھا میڑھا بجلی کا کھمبا کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔ایک دو دفعہ پول چینج بھی ہو چکا ہے مگر حقیقت یہ ہے کہ یہ بالکل غلط جگہ پر لگا ہوا ہے۔اور اس سے پیچھے تقریبا ساری آبادی کا یہی مین رستہ ہے صبح سکول ٹائم اور چھٹی کے وقت بھی عوام الناس کو رش کی بدولت تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کچھ دن پہلے بھی اس پول کے ساتھ گاڑی لگنے سے پول ٹیڑا ہو گیا ہے اور اس کے اوپر مین بجلی کی لائنیں گزر رہی ہیں۔کسی وقت بھی گرنے سے عوام الناس کے جانی مالی نقصان ہونے کا اندیشہ ہے۔سکول ٹائم چھوٹے چھوٹے بچے ادھر سے گزرتے ہیں بجلی کے پول کی صورت حال بہت ہی نازک ہے جو کہ کسی بھی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔اہلیان نور محلہ دینہ نے واپڈا حکام اور ارباب اختیار سے درخواست کی ہے کہ اس کی جگہ تبدیل کی جائے کیوں کہ یہ پول کسی بھی وقت زمین بوس ہو کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے
top of page
Recent Posts
See Allجہلم(نثار احمد مغل)شنگھائی کانفرنس تعاون تنظیم اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کے موقع پر پی ٹی آئی کے اسلام آباد میں دھرنے اوراحتجاج کے...
bottom of page
Comments